بلوچستان، تحریک عدم اعتماد ناکام بنا نے کے لئے سرگرمیاں تیز

0

خصوصی رپورٹ
کوئٹہ:
پا کستان مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے لئے سرگرمیاں تیز کردیں ،

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے

وہ اےئر پورٹ سے سیدھا سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
عبدالقادر بلوچ وزیراعلی سیکر ٹریٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا اجلاس بعد وفاقی وزیر نے مختلف ایم پی ایز او ر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ رابطے کئے

اور آف دی ریکارڈ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے لئے حتمی کوششیں شروع کردی ہیں

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈپٹی چےئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری آج (اتوار ) کوئٹہ پہنچیں گے

صوبائی جماعت سے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کریں گے اور اس سلسلے میں حتمی اعلان بھی متوقع ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.