تفصیلات کے مطابق پہلا آل تحصیل ڈھاڈر سید سکندر شاہ دوپاسی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پہلا سیمی فائینل میچ شہید محبوب کرکٹ کلب نغاری اور کنگ الیون لنڈی کے مابین کھیلا گیا ٹاس شہید محبوب کلب نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں کنگ الیون لنڈی کلب کو جیت کیلئے 236رنز کا حدف دیا جس میں جارحانہ انداز میں مشہورمحمد ندیم رند نے تیز رفتار سنچری سکور کرکے118رنز بنائے جبکہ محمد عباس نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے45رنز سکور بناکر اپنے ٹیم کیلئے نمایاں اسکورر رہے جواب میں کھیلتے ہوئے کنگ الیون لنڈی کلب مخالف ٹیم کے باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 102رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی کنگ الیون کلب کی جانب سے ٹاپ اسکورر عبدالکریم رہے جنہوں نے 30رنز سکور بنائے شہید محبوب کلب کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے کریم عرف آفریدی نے تین جبکہ عبدالجباراور محمد زاہد نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اسطرح یہ میچ آسانی سے شہید محبوب کرکٹ کلب نغاری نے جیت کر فائینل تک رسائی حاصل کرلی
شہید محبوب کلب نغاری نے سیمی فائینل جیت کر فائینل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔