’ مرشد کا حکم ہو تو کچھ بھی ہوسکتا ہے’’ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے تیسری شادی کے حوالے سے ساری حیقت بیان کر دی

0
یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

’’ مرشد کا حکم ہو تو کچھ بھی ہوسکتا ہے’’ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے تیسری شادی کے حوالے سے ساری حیقت بیان کر دی ۔۔۔۔۔

 مانیٹرنگ ڈیسک

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی نے واضح کیا ہے کہ عمران خان سے شادی سے متعلق بڑاآسان ہے کہ میں تردید کردوں،مرشد کاحکم ہواتوکچھ بھی ہوسکتاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکرندیم ملک کی خاورمانیکا اور بشریٰ بی بی سے

طویل گفتگوہوئی ہے۔ندیم ملک نے کہاکہ دونوں کے درمیان علیحدگی روحانی وجوہات کی بناء پرہوئی۔تاہم انہوں نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے سوال کیاکہ آپ کی عمران خان سے شادی ہوگئی ہے؟ جس پرانہوں نے جواب دیاکہ مرشد کاحکم ہواتوکچھ بھی ہوسکتاہے۔بشریٰ بی بی نے کہاکہ بڑاآسان ہے کہ میں اس کی تردید کردوں۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کاکہناہے کہ عمران خان نے شادی کرنی ہوئی توکرلے گاکسی کوکیاتکلیف ہے؟ انہوں نے کہاکہ نجی زندگیوں میں جھانکنامذہب اورروایات دونوں کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے اور ان خاتون کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے ۔

عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ مفتی سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن ہیں ، 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تقریب ڈیفنس ہا?سنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی، یہ پی ٹی آئی رہنماکے بھی قریبی دوست ہیں، دلہن خودبھی گلبرگ 3میں رہائش پذیر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.