رنویرسنگھ کاکودنا ،حاضرین پر بھاری پڑ گیا

شوبز ڈیسک

فلمی اور حقیقی زندگی میں حالات مختلف ہوتے ہیں لیکن اداکار شاید ہمیشہ فلمی دنیا میں رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں ہر جگہ وہ فلمی کی شوٹنگ کررہے ہیں ہمارے ہاں بھی اکثر لوگ جو ایکٹر ہوتے ہیں عام زندگی میں بھی ایکٹنگ کرتے نظر آتے ہیں جس کا بعض اوقات انہیں نقصان بھی ہوتا ہے اب معروف بالی وڈاداکارہ رنویر سنگھ کوکون سمجھائے کہ بھائی عام زندگی فلمی سین نہیں ہوتا جہاں آپ کو گرنے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن انہوں نے ایسا کام کیا کہ دوسروں کو اس کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کرناپڑا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیکمے فیشن ویک کے موقع پر رنویر سنگھ اپنی آنیوالی فلم گلی بوائے کے گانوں پر پرفارم کررہے تھے جہاں انہوں نے فلم میں گلوکاری کرنے والے گانوں پر پرفارم کیا

اس دوران انہوں نے جو ش میں آکر وہ قدم اٹھایا جو شاید کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا پرفارمنس کے دوران رنویر سنگھ حاضرین پر کود پڑے اس خیال سے کہ انہیں پکڑلیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

تاہم جب اداکار نے ایونٹ پر موجود مداحوں پر چھلانگ لگائی تو انہیں پکڑ تو لیا گیا، البتہ ان کی اس حرکت سے کئی لوگ زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی موجود تھیں۔

اس ایونٹ کی ایسی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں خواتین کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔

اس حرکت کو ٹوئٹر پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے رنویر کو نصیحت کی ہے کہ بڑے ہوجاؤ بچوں جیسی حرکتیں چھوڑ دو

رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ریپر کا کردار نبھارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.