ویب ڈیسک
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پانچ فروری کو جب ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا تھا کو محسوس کیے گئے
جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے
خیبرپختونخوا میں پشاور، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، سوات، مینگورہ اور ہری پورپنجاب میں لاہور، سیالکوٹ اور جہلم سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ دیوانہ وار کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
زلزلے کے جھٹکے بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے گزشتہ 4 روز میں آنے والے یہ دوسرا زلزلہ تھا، اس سے قبل اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ اضلاع میں ہی 2 فروری کو زلزلہ آیا تھا
پانچ فروری کو زلزلے کے جھٹکے ہندو کش ریجن افغانستان میں4.9،گہرائی 100کلو میٹر تھی اس کے بعد ایسٹرن کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.8گہرائی 20کلو میٹر تھی ۔
آزاد جمو ں کشمیر میں مظفر آباد سے 104کلو میٹر کے مرکز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6گہرائی 40کلو میٹر تھی اسکے بعد آزاد جموں کشمیر سری نگر سے 70کلو میٹر کے مرکزی سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.8اور گہرائی 30کلو میٹر تھی
ہندو کش ریجن افغانستان میں پھر زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.1اور گہرائی دس کلو میٹر تھی آزاد جموں کشمیر میں بارہ مولہ سے سو کلو میٹر دور زمرکز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جسکی شدت 4.5اور گہرائی 60کلومیٹر تھی
چھ فروری کو بھارتی زیر تسط کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 40کلو میٹر کے مرکز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7اور گہرائی 35کلومیٹر تھی