یوکرین کے محاذ پر کشیدگی جاری ، امریکی فوجی نیٹو کی تقویت کیلئے پولینڈ پہنچ گئے

کیف : یوکرین کے محاذ پر کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، امریکی فوجی نیٹو کو تقویت پہنچانے کیلئے پولینڈ پہنچ گئے، ماسکو، واشنگٹن اور کیف کی جانب سے جنگی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔

یوکرین کے معاملے پر روس اور نیٹو کی محاذ آرائی برقرار ہے۔ یورپ میں ماسکو کے خلاف نیٹو اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے امریکی افواج پولینڈ پہنچ گئیں۔ پولش ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید سترہ سو امریکی فوجی جلد آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بحیرہ روم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے نیٹو کی جنگی کشتیوں کے ساتھ مشقیں کیں، سمندر سے پرواز بھرنے والے ایف 18 طیاروں نے پولینڈ، رومانیہ سمیت مشرقی یورپ پر پروازیں بھریں۔

روس کی فضائیہ نے یوکرین کی سرحد کے قریب مشقیں کیں جس میں 80 یونٹس اور 500 فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا، بیلاروس میں روسی افواج نے بیلاروسی فورسز کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں جن میں ٹینکوں، طیارہ شکن توپوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔

یوکرینی افواج نے دارالحکومت کیف کے قریب ملٹری کیمپ لگایا، شہریوں کو بھی ہلکا اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.