الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات نےکہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سکیورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.