عام انتخابات کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج تعینات

0

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو  پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے ہے جبکہ منڈی بہاء الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی لیئر پولیس کی ہو گی، دوسری لیئر رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہو گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.