سالگرہ پر سب سے سستا تحفہ عامر خان نے دیا، جوہی چاولہ کا دلچسپ انکشاف

بالی وڈ کی خوبرو سینئر اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ عامر خان ان کی سالگرہ پر آئے اور انہیں سب سے سستا تحفہ دیا۔

 حال ہی میں جوہی نے بھارتی ڈانس رئیلیٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 11 کی ایک قسط میں شرکت کی جس میں ان کے بالی وڈ کے شاندار اور کامیاب  کیریئر کو سیلیبریٹ کیا گیا،  اس قسط کا عنوان رکھا گیا ’جشن جوہی کا‘۔

اس قسط میں جوہی چاولہ نے اپنے بالی وڈ کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات کیے اور کچھ دلچسپ قصے سنائے۔

ان قصوں میں انہوں نے ایک قصہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا بھی سنایا جن کے ساتھ جوہی نے اچھی خاصی فلمیں کر رکھی ہیں اور ان کے کیرئیر کی پہلی کامیاب ترین فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ عامر خان کے ساتھ ہی تھی۔

جوہی اور عامر نے فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے سمیت’، ‘دولت کی جنگ،  ’لَو لَو لَو عشق،‘ انداز اپنا اپنا‘ جیسی دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

شو کے دوران  جج فرح خان نے جوہی سے پوچھا کہ انہیں کسی بھی مشہور شخصیات میں سے سب سے سستا تحفہ کس نے دیا تھا جس پر جوہی نے آڈئینس سے سوال کیا کہ ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں نام بتاؤں؟

جوہی نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عامر خان تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ  ’یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مشہور ہوئے تھے، میری سالگرہ کے روز شام کو عامر نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے’۔

بات جاری رکھتے ہوئے جوہی نے بتایا ‘میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے’۔

واضح رہے کہ 1984 میں مس انڈیا کا مقابلہ جیتنے کے بعد جوہی نے 1986 کی فلم ’سلطنت‘ میں مختصر کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.