جھل مگسی جھل مگسی میں حالات کشیدہ، این اے 254 کے امیدواروں میر نظام لہڑی نامزد امیدوار اور نوابزادہ خالد خان مگسی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے۔ گنداواہ میں جمعیت کے کارکنوں نے سگڑی پل احتجاج کرکے بند کردیا۔
حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب میر نظام الدین کے کارکن جھل مگسی اپنے علاقے جارہے تھے جمعیت کے امیدوار میر نظام لہڑی نے کہا کہ نواب خالد خان مگسی نصیرآباد میں سیاست کرسکتا ہے مگر نصیرآباد والے جھل مگسی میں نہیں عجیب منطق ہے۔
نظام لہڑی کے قافلے کو جھل مگسی میں داخلے سے روکنے پر جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار این اے 254 میر نظام لہڑی سراپا احتجاج، کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب کارکنان، جمعیت نے دھرنا ختم کردیا۔