کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے 65521 سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا ،
صوبے میں صاف و شفاف اور پر امن انتخابات کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی الیکشن کمشنر،آئی جی پولیس سیکرٹری آئی ٹی ،کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز نے شرکت کی ، چیف سیکرٹری کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر آرمی کی 19082پولیس 31895, لیویز 14544 جبکہ کیو آر ایف کی 5094 اہلکار تعینات ہو گی ، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ہر صورت یقینی بنانا ہے،صوبے کے تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج مکمل ہو جائیگی،پولنگ اسٹاف، ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔