کوئٹہ، 06 فروری 2026 |
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں توانائی، معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر، ماہی گیری اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان–سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں دوطرفہ تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ون ونڈو سہولت اور مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس سے سرمایہ کاری کا عمل آسان اور شفاف ہو رہا ہے۔
You might also like