نااہل ناکام ،ظالم حکومت ختم کرنے میں اپوزیشن مخلص ویکجا نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح پھر منتشر نظرآرہی ہےمولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پاکستان دیگر مسلم متحد ہوجائیں اورمسلم ممالک کیساتھ ملکرطالبان حکومت تسلیم،امریکی غلامی کو خیر باداور روس کی جارحیت کی کھل کر مذاحمت کریں۔ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پراور اپوزیشن خود آپس میں تقسیم ہے ۔

نااہل ناکام ،ظالم حکومت ختم کرنے میں اپوزیشن مخلص ویکجا نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح پھر منتشر نظرآرہی ہے ۔ حکومت کالانگ مارچ سمجھ سے بالاتر ہے پیپلزپارٹی کی لانگ مارچ سندھ میں ناکامیوں کوچھپانے کے لیے ہے۔

وفاقی وصوبائی حکومتوں نے آج تک بلوچستان کے مظلوم عوام کے مسائل کوحل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج بلوچستان سب سے زیادہ غربت بے روزگاری وبدامنی کا شکار اور ترقی کو ترس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انگریزکا عطا کردہ ناکام ، بوسیدہ نظام کی وجہ سے غریب مزید غریب اورسرمایہ دارمزید سرمایہ دار بن رہے ہیں اسلامی نظام ایک دن نافذ نہ ہونا قیام پاکستان سے غداری ،امریکی غلامی اور ناکامی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

پی ٹی آئی حکومت میں ہے لیکن وہ اپوزیشن کی طرح احتجاج کر رہی ہے۔ سندھ میں چودہ سال سے حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی اورحکومت دونوں عوام کو بے وقوف بنانے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے لانگ مارچ کر رہی ہے ۔حکومت میں رہنے والوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ہرطرف اندھیر نگری ،بدعنوانی وبدامنی جاری ہے ۔

حکومت غافل ،ناکام ہے ۔بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں بدامنی جاری ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیںکوئٹہ بدامنی اور لوٹ مار کا گڑ بن چکا ہے اور کسی کو انصاف نہیں مل رہا ہے ،بلوچستان اب بھی بے روزگاری ،بدامنی وکرپشن میں سب سے آگے ہیں ہر طرف اقربا پروری ،کرپشن ،کمیشن ولوٹ مار جاری ہے ۔بے روزگاری ،بدعنوانی انتہا کوپہنچ گئی ہے ۔

بلوچستان میں ترقی برائے نام اورصرف فائیلوں میں ہورہی ہے دستاویزات میں بلوچستان بلخصوص ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن عملی طور پر کچھ نہیںاسی وجہ سے عوام،نوجوان تاجر مزدور سمیت ہر طبقہ پریشانی اور مسائل کا شکار ہے حکو مت واپوزیشن کے لانگ مارچز اپنی نا اہلی ،ناکامی ،بدعنوانی کو چھپانے کے لیے ہورہی ہے لانگ مارچ واحتجا ج کرنے والوں کو پہلے استعفی دیناچاہیے پھر احتجاج کریںوفاق کی طرح بلوچستان حکومت کی کارکردگی بھی صفر ہے اور کرپشن اور نا اہلی میں اول نمبر پر ہے ۔

اس حکومت اوران سے پہلے حکومتوں نے عوام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے صرف وعدے اعلانات اورلوٹ مار جاری ہے ۔پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانا اور پھر ایک دم کم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت چور ڈاکو سے پیسے وصول کرنے کے بجائے عوام کی جیبوں پر خود ڈاکا مار رہی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.