کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی میں ملوث ملزمان کوسزا ملنی چاہیے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

 اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پرکمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں ہے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین پر ظلم کیا گیا، الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے۔

ان کا کہنا کہنا تھاکہ 8 فروری سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، مجھے معلوم ہےمجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا بتانا نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوخط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیاتھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.