کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے: اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے، شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی اور سرحدی لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، ابتدائی طور پر کورونا کے مثبت کیسز میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں، تاحال دس لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، شہری پابندیوں پر عملدرآمد کریں اور محفوظ رہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 103 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61، اسلام آباد میں 62 ہزار 211 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: