پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میدان کل لگے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سچنورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میدان کل لگے گا۔ قومی کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ کل سنچورین میں ہو گا۔ میچ دوپہر ایک بجے ہی شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ انجری کا شکار شاداب خان کے متبادل کو نمائندگی مل سکتی ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود کھلاڑی میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے کامیاب ہوئی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: