ہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لاو،حکومتی بے وقوفیوں سے ہی عمران خان مزید مقبول ہوا ، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد   سربراہ عوامی مسلم لیگ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

الیکشن کا شیڈول آگیا ،اگر ہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لائو، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کی بے وقوفیوں سےعمران خان مزید مقبول ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں لیکن حکمران انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،صرف تین جماعتوں نے کاغذات نامذدگی جمع کرائے باقی کے پاس تو امیدوار ہی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں قرارداد پاس کرانے جارہی ہے،کل قومی اسمبلی میں صرف 5 ارکان بیٹھے تھے ،قومی اسمبلی بھی سپریم کورٹ کےماتحت ہے، تمام ادارےآئین وقانون کے تابع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میں جانے،عوام کوشکل دینے کے قابل نہیں رہے ، اگرہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لائیں ، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 13 میں سے دس پارٹیزکے پاس امیدوارہی نہیں ۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.