قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف قرارداد

منظور کرلی گئی۔قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کردی گئی ہے، یہ ایوان تین رکنی اقلیتی فیصلےکو مسترد اور وزیراعظم کو پابند کرتا ہےکہ فیصلے پر عمل نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔ قرار داد میں کہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے، ایوان تین رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے ، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اےکی غلط تشریح اور اسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.