وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم کمرشل پرواز سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج رات مدینہ میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
خیال رہےکہ دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔