سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

0

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر ان کی بیٹیاں خوش ہوگئیں اور  والد کا استقبال کیا۔

واضح رہےکہ جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.