فرانس کے 115 اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی کا مطالبہ

0

پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر  ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر  اسرائیل کو  ہتھیار  بیچنے  پر  پابندی عائدکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے صدر کو بھیجےگئے مطابق پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے۔

فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے  وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ حکومت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ  فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.