بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ الیکشن کمیشن کو منتقل کر دیا ۔

  بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا

 

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سید لیاقت آغا شریک ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہوا

 

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے کو الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

جس کے بعد اب بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب الیکشن کمیشن کرے گا پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو نگران وزیراعلیٰ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کر دہ 4 نام پیش کر دیئے ہیں

 

جس میں حکومت کی جانب سے شوکت پوپلزئی اور علاؤ الدین مری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اشرف جہانگیر قا ضی اور اسلم بھو تانی کا نام شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.