جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم

1

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

وزیراعظم سے اسلام آباد میں جاپانی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی اور مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ جاپانی وفد میں پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر میتسوہیرو واڈا (Mitsuhiro Wada)، چاپانی کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے جبکہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

یہ ملاقات وزیراعظمم کی تمام مقامی و بین الاقوامی کاروباری و تجارتی سٹیک ہولڈرز سے بجٹ کے سلسلے میں ملاقاتوں کی ایک کڑی ہے۔ جاپانی کمپنیوں نے وزیراعظمم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اسکے علاوہ جاپانی کمپنوں نے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ، اسپیشل اکنامک زونز، ٹیکسٹائل سیکٹر، ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان اور جاپان 2022 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جاپانی وفد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کا جلد دورہ کریں،پاکستان میں جاپانی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری سے اپکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کریں،تھر میں کوئلے، چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر، قابلِ تجدید توانائی، انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جاپان کی ترقی پوری دنیا کیلئے مثال ہے۔پاکستان-جاپان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان جاپان کے تجربے سے مستفید ہو سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.