انقلاب لانے والے ضمانتیں کروارہے ہیں : مریم نواز

0

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنا، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اسلام آباد کا جلاؤ، گھیراؤ نہیں کیا، انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہماری ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں، 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔ مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے، جب پاکستان نوازشریف کو ملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی، نواز شریف خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہرشعبے میں برا حال ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہے، پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لیے نوازشریف نے حکومت لی، حکومت میں رہے توپاکستان کی بربادی اور باہرہوتا ہے تو فساد، فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

شہبازشریف جیسا محنتی قابل شخص آگیا ہے اسے موقع دینا چاہیے، جلا وطنی کے بعد نوازشریف نے پانچ سال ملک کوعدم استحکام نہیں ہونے دیا تھا، دھرنا، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اسلام آباد کا جلاؤ، گھیراؤ نہیں کیا، انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کروارہے ہیں۔ سپر پاور کو للکارنے والا آج گرفتاری کے ڈرسے پشاوربیٹھا ہوا ہے، اب پاکستان کی ڈیبیٹ فتنہ، فساد سے شفٹ ہو کر پاکستان کے مسائل کے حل پر ہو گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کوبنانے اور بار بار پاؤں پر کھڑا کرنے کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، ہمارا نعرہ ہے کیا ہے اور کر کے دکھائیں گے، اب ہمیں (ن) لیگ نہیں ریاست کی فکرہے، شہباز شریف نے دل پر پتھر رکھ کر قیمتیں بڑھائیں۔

پنجاب میں ایک، ایک تبادلے کے لیے بنی گالہ نے پیسے لیے، جس نے توشہ خانہ کو نہیں بخشا اس نے کسی چیزکونہیں بخشا، جلسے میں پرچی دیکھ کراپنی کارکردگی بتا رہا تھا وہ بھی نہیں پڑھی جارہی تھی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا وہ کیا بول رہا تھا، جس نے کوئی کام نہیں کیا وہ پرچی پڑھ کرکیا کہے گا؟نااہل شخص نے اقتدارکی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا، شہبازشریف کی چھ ہفتے کی کارکردگی کا جواب دے سکتی ہوں، شہبازشریف نے اقتدارسنبھالا تو معیشت کا بُرا حال تھا، خزانہ خالی اور ایل سی نہیں کھل رہی تھی، آئی ایم ایف سے سے معاہدہ عمران خان کر کے آئے تھے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، دو ہزارروپے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو ماہانہ ملیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.