پی بی 2 ژوب میں تین جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ

تفصیلی رپورٹ : مرتضیٰ زیب زہری

بلوچستان کے حلقہ پی بی2 ژوب میں اہم امیدوار میں پاکستان مسلم لیگ ق کے جعفر خان مندوخیل ، مسلم لیگ نون جمال شاہ کاکڑ، ایم ایم اے کے گلاب خان ، پشتونخواہ میپ کے رضا محمد خان ، پی پی پی پی کے سیف اللہ مردانزئی ، بی اے پی کے شہباز مندوخیل ، پی ٹی آئی کے صمد خان ، جے یو آئی ن کے عبدالحمید ، اے این پی کے محمد انور مندوخیل

جبکہ آزاد امیدواروں میں امیر اللہ خان ، انور جان کبزئی ، باز خان ، بی بی جمیلہ ، سہراب خان ، شاہ زمان کاکڑ ، عبدالرحیم ، عبدالرحیم مندوخیل ، عبداللہ خان ، مٹھا خان کاکڑ ، محمد اسلم مندوخیل ، محمد نواز ، محمود خان مندوخیل اور نورالامین شامل ہیں ۔

مذکورہ حلقے میں صرف ایک خاتون امیدواربی بی جمیلہ کا نام آزاد امیدوار کی حیثیت سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد123070ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 71334جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 51736ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پی بی ون میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد132ہے اور یہاں 289پولنگ بوتھ ہیں جن میں مردوں کے لیے 154جبکہ خواتین کے لیے 135پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ماضی میں اس حلقے سے مسلم لیگ ق کے امیدوار جعفر خان مندوخیل اور جمعت علماء اسلام کے امیدوارکامیاب ہوتے رہے ہیں اس بار2018ء کے عام انتخابات میں جعفر مندوخیل ، گلاب خان اور بی اے پی کے امیدوار شہباز مندوخیل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.