کوئٹہ بلوچستان شوگر ایسوسی ایشن کے صدر نجیب اللہ خان،سینئر نائب صدر ملک زادہ یحییٰ کاکڑ، نائب صدر ساجن گورہ ایگزیکٹو ممبران سید عبدالباری آغا، بلال عبدالناصر اچکزئی، محمد اکرام کاکڑ، صدیق اللہ خان ترین، سرفراز بلوچ، داد کریم منگل، سردار بہرام خان، عظمت اللہ اچکزئی، نصیب اللہ خلجی اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شوگر پرمٹ کی نئی پالیسی سے شوگر کی قیمتوں اور اسمگلنگ میں کافی حد کمی آئی ہے
شوگر پرمٹ کی نئی پالیسی سے قومی و صوبائی سطح پر ریونیو میں اضافہ ہوا ہے تاجر کمیونٹی نے حکومت کیساتھ مل کر اسمگلنگ کی بجائے قانونی طریقے سے کاروبار کرکے ملک کی معیشت کو بہتر بنانا ہے شوگر پرمٹ پالیسی سے عوام کو شوگر مناسب قیمت اور بروقت کا حصول ممکن ہوا ہے
جسکا پورہ کریڈٹ ڈی جی کامرس اینڈ انڈسٹریز محبوب دشتی اور ادارے کے دیگر عملے کی محنت اور کوششوں کو جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے تاجر برادری نے حکومت اور اداروں کیساتھ مل معیشت کے حوالے حکومت کی مرتب کی گئی پالیسیوں کے مطابق کام کرکے ملک کی بدترین معیشت کو دوام دینے کے لئے ریونیو میں اضافہ کرکے اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے
اس کے برعکس وہ لوگ جو تاجر برادری کا کندھا استعمال کرکے اسمگلنگ کو فروغ دیں رہے ہیں اسکی ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروبار کے حوالے اپنی پالیسیاں مزید بہتر و آسان بنائیں تاکہ تاجر کمیونٹی حکومتی پالیسیوں کے مطابق اپنے کاروبار کریں۔