جعفرآباد6اگست۔تعلیم و صحت کے شعبے میں زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان منصوبوں سے عوام کی کئی توقعات وابستہ ہوتی ہیں جن ترقیاتی اسکیمات میں فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس متعلق حکام بالا کو جلد از جلد آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق تکمیل مدت میں مکمل کیا جا سکے
انجینیئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دیہی میں کسی قسم کی سستی نہ برتیں بلکہ معیاری کام ان کے محکمے اور انجینئرز کی کارگردگی کا ثبوت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے ضلع جعفر آباد میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر کمشنر نے زیر تعمیر آئی ٹی سینٹر ڈی ڈی تھری سی منصوبہ ایلیمنٹری کالج جعفرآباد کووڈ بلاک بوائز ڈگری کالج گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہال اور محکمہ خوراک کے زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیا
اس موقع پر سپرنٹنڈننگ انجینئر بلڈنگز ارسلا خان رند و ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز جعفرآباد عاشق حسین بوہڑ نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن کو تمام منصوبوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ فنڈز کی فراہمی میں مشکلات کے متعلق بھی انہیں بریفنگ دی کمشنر معین الرحمن خان نے آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لی جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے خطیر رقم فراہم کی گئی ہے جن اسکیمات کو فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ان اسکیموں کی تکمیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ لوگ جلد از جلد ان ترقیاتی امور کے فوائد سے مستفید ہوسکیں انجینئرز کوشش کریں
کہ تمام بلڈنگز کے منصوبوں کو ہوادار بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کھڑکیاں تعمیر کی جائیں تاکہ گرم موسمی حالات میں لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں روف لیول پر آنے والی اسکیمات کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور انجینئرز کی موجودگی میں روف لیول کو مکمل کروائیں تعمیراتی مٹیریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں کوشش کی جائے کہ منصوبوں کو التوا کا شکار نہ ہونے دیں اس عمل سے زیر تعمیر منصوبے ذبو و حالی کا شکار ہو سکتے ہیں معین الرحمن خان نے احکامات دیے کہ محکمہ خوراک کے زیر تعمیر منصوبے کو جلد از جلد شروع کروایا جائے
اس حوالے سے محکمہ خوراک کی خریداری بلڈنگ جو زیر تعمیر ہے کے متعلق جو خدشات سامنے آ رہے ہیں انہیں فوری طور پر دور کر کے منصوبے کے کام کو پھر سے شروع کیا جائے میری کوشش رہے گی کہ جن منصوبوں کا جائزہ لیا ہے انہیں مستقبل قریب میں پھر سے جائزہ لوں ان تمام منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ڈویژنل انتظامیہ مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی معاونت بھی فراہم کرے گی تاکہ عوام کے مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔