علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق قلات، خضدار، مستونگ، زیارت، ہرنائی، سکندرآباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ6 اگست۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق قلات، خضدار، مستونگ، زیارت، ہرنائی، سکندرآباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ کوئٹہ، لسبیلہ، حب، سبی، جھل مگسی، کچھی، نوشکی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، بارکھان، پشین میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبے کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بدھ کو قلات، خضدار، مستونگ، زیارت، ہرنائی، سکندرآباد، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، بارکھان، سبی، جھل مگسی، کچھی، نوشکی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشین میں 11.0 ملی میٹر، پسنی میں 10.0 ملی میٹر، جیوانی میں 05.0 ملی میٹر، لسبیلہ میں 04.0 ملی میٹر، خضدار، کوئٹہ، اورماڑہ اور مسلم باغ میں ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دالبندین میں 41، سبی میں 38،ژوب میں 36، بارکھان میں 34 اور کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔