صوبے میں سوشیو اکنامکس ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر پیش رفت کا پہلا جائزہ اجلاس

کوئٹہ 06 اگست: صوبے میں سوشیو اکنامکس ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر پیش رفت کا پہلا جائزہ اجلاس زیر صدارت صوبائی سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران گچکی یہاں پی ایچ ای سیکٹر میں منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں پروجیکٹ کوارڈینیٹر بلوچستان سوشیو اکنامکس ڈویلپمنٹ شہزاد حسن جعفر، ایڈیشنل سیکرٹری پی ایچ ای ظفر بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ تنویر جاموٹ نے شرکت کی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیکٹر کے تمام منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران گچکی نے پہلے سے منظور شدہ وقت کے مطابق منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور پروجیکٹس کے فیز 2 کی تیاری کےلیے بھی ہدایات دیں۔سیکرٹری نے ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

محکمے کے افسران نے اجلاس میں بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے کہا کہ ان منصوبوں کے کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر پایا تکمیل تک پہنچے۔ انہوں نے بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت اٹھائے گیے اقدامات کو بھی سراہا جن سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا باب جنم لے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.