کو ئٹہ 6 اگست۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری میں بھاری مشینری کا کردار نہایت اہم ہے محکمہ کی تمام بھاری مشینری کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویڑن کوہیٹہ کے مختلف شعبوں کا دورہِ کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر ای اینڈ ایم مہر اللّٰہ جوگیزئی ایگزیکٹیو انجینئر ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویڑن کوہیٹہ حبیب الرحمن اور ورکشاپ کا عملہ بھی موجود تھے ایگزیکٹیو انجینئر ای اینڈ ایم ورکشاپ ڈویڑن کوہیٹہ حبیب الرحمن نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ورکشاپ کے مختلف شعبوں کا دورہِ کے ساتھ ساتھ ورکشاپ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی دورہِ کے دوران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ورکشاپ کے ہر شعبے کا بغور جائزہ لیا
اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کا صوبے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کلیدی کردار ہے اور اس کردار میں محکمہ کی بھاری مشینری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے لہذا ورکشاپ میں جتنے بھی بھاری مشینری موجود ہیں انہیں ہمہ وقت ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے بلخصوص بارشوں اور سیلاب کے موقع پر ان مشنری کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ ای اینڈ ایم ورکشاپ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اور ورکشاپ کے مساہل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ ورکشاپ میں ریپیر کا کام مذید تیز ہو
اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں جتنے بھی مشینری خراب حالت میں ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے تاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مشینری ہر وقت مستعد اور تیار رہتے ہوئے صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ای اینڈ ایم ورکشاپ کے تمام ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آیندہ ہم سرپرائز دورہ کرینگے لہذا تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ ہمارا مقصد کسی کو بے روزگا نہیں کرنا ہے لیکن ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ایمانداری کریں اس موقع اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر ای اینڈ ایم نے ورکشاپ کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ان کے مساہل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔