ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیرصدارت منعقدہوا
کچھی 6 اگست۔ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی، اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈر قاضی پرویزاحمد، اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلانخان، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمدبلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچھی، چیف آفیسر ڈھاڈر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں سیکورٹی کی صورتحال اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچھی کو 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے اور چراغاں کرنے کی ہدایات دیں گئی تمام ڈسٹرکٹ سربراہان کو بھی احکامات دئیے گئے کہ وہ بھی اپنے سرکاری دفاترز اور رہائش گاہوں کو مختلف رنگ برنگی لائٹوں کے ذریعے سجائیں تاکہ 14 اگست کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں 14 اگست کے سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ سب ڈویڑن میں پرچم کشائی اور دیگر پروگرام منعقد کرنے کی ہدایات دیں
جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی جائے گی پولیس و لیویز کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دے گا جشن ازادی کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گئے 14 اگست کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ جن جن پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں اسے احسن انداز سے سرانجام دے۔