گورنر بلوچستان نے کوئٹہ ٹو جدہ خصوصی عمرہ فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

کوئٹہ 6.اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ الحمدللہ حسب وعدہ آج چھ اگست کو کوئٹہ ٹو سعودی عرب خصوصی عمرہ فلائٹ شروع کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے. کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ عمرہ فلائٹ کے مسافروں کو الوداع کہنے کے موقع پر کئی عمرہ زائرین کے چہروں پر خوشی و مسرت کی جھلک نمایاں تھی.

 

گورنر بلوچستان نے تمام زائرین سے اپیل کی کہ وہ ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں. اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی ، جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل، اسٹیشن منیجر اے ایم دومڑ، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام سمیت عمرہ زائرین بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ عمرہ فلائٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے حکام کا کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ خصوصی عمرہ پروازیں چلانے کا آغاز ایک انتہائی لائق تحسین اقدام ہے.

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ٹی ایم، کرنسی ایکسچینج اور اسٹریچر کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور کوئٹہ سے روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے فلائٹ کو یقینی بنایا جائے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس احسن اقدام سے پورے صوبے کے عوام کو سعودی عرب جانے سے پہلے اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جائے کی مجبوری سے چھٹکارا حاصل ہوجائیگا. میں بحثیت گورنر بلوچستان پورے صوبے کے عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم اور پی آئی اے اور سول ایسوسی ایشن کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں.

 

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس دیرینہ عوامی مسئلے کو حل کرنے کے بعد بلوچستان کے تمام شہریوں کو ہوائی سفری سہولیات اور مواقع میسر ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ عمرہ فلائٹس کے ذریعے محض عمرہ زائرین نہیں بلکہ سعودی عرب میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو بھی ہوائی یہ سفری کی سہولت میسر آئیگی. آخر میں گورنر بلوچستان نے افتتاحی تقریب کے منتظمین اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا. اسطرح سید نجیب اللہ آغا کی دعا سے افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوئی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.