کوئٹہ6 اگست:۔صوبائی محتسب بلوچستان نزربلوچ کے ہدایت پر کلی گل محمد کے مکینوں کا پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔
چند روز قبل علاقہ مکینوں نے صوبائی محتسب کو شکایت کی تھی کہ کلی گل محمد میں ٹیوب ویل غیر فعال ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بند ہے علاقے مکینوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے ہی واسا حکام سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی. انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی۔
صوبائی محتسب نے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی کہ صاف پانی ایک بنیادی مسلہ ہے جسے پوری حل کیا جائے۔ کلی گل محمد ویلفیئر سوسائٹی نے صوبائی محتسب کو شکریہ کا خط پیش کیا اور کہا کہ ٹیوب ویل کو فعال کرنے کے لیے علاقے کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔