فخر زمان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شان شاہد کو ٹرولنگ کا سامنا

کراچی: اداکار شان شاہد کو قومی کرکٹر فخر زمان کو ان کی پرفارمنس کیلئے تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار شان شاہد نے پاک بھارت ٹاکرے کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹر فخر زمان کو ان کی پرفارمنس پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ میں فخر زمان کی ناقص پرفارمنس کے حوالے سے  لکھا تھا کہ’’ فخر نے 16 گیندوں پر 15 رنز بنائے، انہوں نے فخر زمان پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اور آپ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، واہ‘‘۔

اس ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر صارفین اور قومی کھلاڑی کے مداحوں نے شان شاہد کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک اور صارف نے شان شاہد سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ تو کیا آپ نے بطور ہیرو تمام بلاک بسٹرز فلمیں دی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.