عام انتخابات 2018 کی طرف پہلا قدم

ویب ڈیسک
:کوئٹہ
بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپوٹرائزڈ نظام سے منسلک کر دیا گیا

نظام کی تنصیب سےووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری ممکن ہوگی

انتخابی فہرستوں کے کمپوٹرایزڈ نظام سے اب بلوچستان کے تمام اضلاع میں ووٹ کا کمپوٹرایزڈ اندراج ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں ممکن ہوگا

جس کے تحت اب ووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کا کام اب نادرا کے بجائے الیکشن کمیشن خود کیا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے یہ عام انتخابات 2018 کی طرف پہلا اور انتہائی مثبت قدم ہے۔

بلوچستان میں اس کام کا سب سے پہلے مکمل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کےافسران الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے ہے ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے الیکٹورل وونگ کے افسران، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زاتی دلچسپی اور الیکشن کمیشن کے بلوچستان کے ضلعی افسران کی انتھک کوششوں کو سراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام انتخابات 2018 کی تیاری کا کام بھی بلوچستان میں جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.