ویب ڈیسک
طالب علموں کی ذہن سازی میں نصاب تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا
اچھے نصاب کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف طالب علم کو خواندہ بناتی ہے بلکہ ایک اچھا نصاب طالب علم کو اس کے ماحول سے مطابقت پیدا کرنے
معاشی سرگرمیوں سے عہدہ برا ہونے اور طالب علم کی ذاتی شخصیت اور کردار سازی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
بیورو آف نصابیات کی جانب سے بریفنگ کے سیکرٹری ثانوی تعلیم عبدالفتح بھنگر کا خطاب
ایڈیشنل سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد فاروق کاکڑ، ڈائریکٹر بیورو نصابیات نظر محمد کاکڑ ، ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق ترین، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز نظام مینگل ،سبجیکٹ اسپیشلسٹ اور سینٹر ریسرچ آفیسرز بھی موجود تھے
سیکرٹری ثانوی تعلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نصاب مرتب کرتے وقت عصر حاضر کے تقاضوں ، قومی اور بین الاقوامی ضرورتوں اور طالبعلموں کے ذہنی صلاحیت کو بھی ضرور مد نظر رکھا جائے
فیلڈ میں پڑھا نے والے سینئر اساتذہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
ہمارے نصاب میںاتنی صلاحیت ہونی چائیے کہ ہمارے طالب علم دور حاضر کے چیلنجز سے نہ صرف بہتر انداز میں نمٹ سکے بلکہ صف اول کے اقوام میں اپنی بھی بنا سکیں۔
معیاری نصاب کیلئے دیگر صوبوں اور ممالک کے نصاب تعلیم سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔