ویب ڈیسک
کوئٹہ
آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے بلوچستان کی عوام نے تمام جماعتوں کو موقع دیا لیکن تمام جماعتوں نے بلوچستان کی عوام کو مایوس کیا
بلوچستان کی عوام صوبائی حکومت سے بری طرح مایوس ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہترین پالیسی اور منشور پیش کرے گی
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی وفو د سے بات چیت
پی ٹی آئی ساو¿تھ ریجن کے صدر میر تاج محمد ، ضلع خضدار کے صدر رئیس عبدالرحمان کرد، قلعہ سیف اللہ کے ملک شمس الدین ، شیرانی کے میر حسن شیرانی، لورالائی کے نقیب اللہ کاکڑ , ضلع کوئٹہ کے سابق صدر بسم اللہ آغا ، و دیگر نے ان سے ملاقات کی
پاکستان تحریک انصاف کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں وقت آچکا ہے
بلوچستان کی عوام تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں
اب بلوچستان کی عوام کو چاہئے کہ وہ خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئیے عمران خان کا ساتھ دیں پوری پاکستانی قوم جانتی ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا
ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی عوام کے وسائل بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہو کرپشن سے پاک بلوچستان ہی خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔