کوئٹہ :ویب رپورٹر
خلجی قومی اتحاد کے سربراہ نواب سلمان خلجی نے کہا ہے کہ خلجی قوم کو پسماندگی کی طرف لے جانے کیلئے ان پر شناختی کارڈ کے دروازے بندکیے جارہے ہیں جس میں غیر نہیں اپنے لوگ ملوث ہے
حکومت اور نادرا پر پہلے بھی واضح کیا تھا کہ خلجی قوم کی شناختی کارڈ میں رکاوٹیں پیدا نہ کیے جائیں بلکہ تعاون کریں اب آخری فائنل شروع ہوگیا نادرا نے رویہ تبدیل نہیں کیا تو انکے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے۔
یہ بات انہوں نے خلجی قوم کے سربراہ اختر ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر خلجی قوم کے دیگر قبائل بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ خلجی قوم کو پسماندہ بنانے میں ایک پشتون قوم پرست جماعت کا ہاتھ ہے اور یہ جماعت نہیں چاہتے ہیں کہ خلجی قوم ترقی کریں ضمنی الیکشن کے دوران اگر ہم ساتھ نہیں دیتے تو یہ جماعت بہت کم ووٹ لیکر بدنام ہوتے۔
انہوں نے کہاکہ خلجی قوم اور عوامی مجلس عمل پاکستان نے کبھی منفی سیاست کی اور نہ ہی اس پر یقین رکھا بلکہ قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کی اور آج بھی کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ نادرا کے غلط رویہ کی وجہ سے خلجی قوم کئی سالوں سے اذیت ناک زندگی گزاررہی ہے صبح سے لیکر شام تک لائنوں میں کھڑے ہو کر شناختی کارڈ کے حصول کیلئے انتظار کررہے ہیں جن میں اکثر اوقات معذور اور بے بس لوگ بھی شامل ہے جو صرف پشتون قوم کی نہیں بلکہ انسانیت کی تذلیل ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنا شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے ہم نے ہمیشہ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور دیگر اقوام کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ژوب میں تعصب پرست قوم نے خلجی قوم کے ایک قبائل کولوکل سرٹیفکیٹ سے دور کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی اور درجنوں کی تعداد میں وکلاء پیش ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں18مارچ کو دوبارہ سماعت ہوگی جس پر خلجی قوم اور خلجی قوم سے تعلق رکھنے والے وکلاء بھی موجود رہیں گے اور قانونی طور پر اپنا کیش لڑینگے۔
انہوں نے کہاکہ خلجی قوم کے ساتھ شناختی کارڈ کے حوالے سے دس سال سے جاری رہنے والا سلسلہ اگر ختم نہیں کیا تو 3روز کے بعد نادرا آفس کا گھیراؤ اور سخت احتجاج کرینگے۔