اوڑی میں دو نوجوانوں کی لاشیں 24گھنٹے بعد بھی اٹھائی نہ جا سکیں

0

کشمیر سرینگر:ویب ڈیسک 

مقبوضۃ میں کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے دو شہداء کی لاشیں 24گھنٹے بعد بھی نہ اٹھائی جا سکیں ،بھارتی فورسز لاشیں تحویل میں لینے کے حوالے سے ابہام کا شکار،کارروائی کا الزام پاکستان پر ڈال دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیاکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سرحدی ضلع بارہمولہ کے علاقے کمل کوٹ اوڑی سیکٹر کے علاقے دو لنجہ میں سرحد پار سے جنگجوؤں کے ایک گروپ نے دراندازی کی کوشش کی جسے علاقے میں تعینات بھارتی فورسز نے للکارا اور دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی ۔

اس دوران دو نوجوان مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔مارے جانے والے جنگجوؤں کے باقی ساتھی فرار ہو گئے یہ لوگ مقبوضہ کشمیر میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی صبح فوج اور پولیس نے ایک بہت بڑے واقعہ کو اس وقت ٹالا جب انہوں نے پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم(BAT) کے 2جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مذکورہ ٹیم کے جنگجو کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن انکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اس کارروائی میں بھارت کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب مارے گئے دو نوجوانوں کی لاشیں 24گھنٹے بعد میں نہیں اٹھائی جا سکیں ۔

بھارتی فورسز لاشوں کو تحویل میں لینے سے کنی کترا رہی ہے اسے ڈر ہے کہ لاشوں کے قریب جانے سے پاکستان کی جانب سے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پولیس نے کہا کہ جنگجوؤں کی لاشوں کو حاصل کرنے کیلئے پولیس ٹیم دولنجہ بھیج دی گئی ہے۔

ادھر جنوبی ضلع پلوامہ خاص اور نزدیکی گاؤں مونگہامہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جم کر جھڑپیں ہوئیں۔ مونگہامہ نامی گاؤں میں اتوار کی سہ پہرجنگجومخالف کارروائی شروع ہوتے ہی مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزمیں جھڑپیں شروع ہوئیں ،اورمظاہرین کی سنگباری کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے شلنگ کی ۔

پولیس نے بتایاکہ مذکورہ گاؤں میں کچھ جنگجوؤں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی جب گاؤں کومحاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا گیاتویہاں نوجوانوں نے جنگجومخالف آپریشن میں خلل ڈالنے کے لئے سنگباری اورہلڑبازی شروع کردی ۔

انہوں نے کہاکہ سنگبازوں کومنتشرکرکے جنگجومخالف کارروائی جاری رکھنے کیلئے فورسزنے شلنگ کی تاہم گاؤں محاصرے میں تھا۔اس دوران پلوامہ ٹاؤن سے شام کے قریب
7بجے فورسز کی کچھ گاڑیوں کا گذر ہوا جس پر مظاہرین نے کئی مقامات پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فورسز نے شلنگ کی۔قصبے میں مظاہرین اور فورسز کے درمیاں شام دیر گئے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہاجس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.