65لاکھ جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل شروع

کوئٹہ: ویب ڈیسک 

ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر شاہ محمد خجک نے کہا ہے کہ مالداری کے فروغ اور جانوروں کی بقاء کی خاطر ان کی ویکسی نیشن اور ڈرنیچنگ ناگزیر ہے۔

سبی ڈویژن کے 65لاکھ سے زائدجانوروں کی صوبائی حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن اور ڈرنیچنگ کی جارہی ہے ،گھوڑا ہسپتالوں اور لائیواسٹاک کے فکسڈ سینٹروں کے علاوہ تین روزہ ویٹرنری موبائل کیمپ قائم کرکے مالداروں کی دہلیز پر جانوروں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔

صوبے کی جی ڈی پی کا65فیصدانحصار لائیواسٹاک پر منحصر ہے ،سبی ڈویژن کے اضلاع کوہلو،ہرنائیاور ڈیرہ بگٹی میں قدرتی چراگاہوں کی موجودگی کے باعث مالداری میں اضافہ ہورہا ہے ،جانوروں کو موضی امراض اور وائریس سے بچانے کے لیے مالداروں میں شعور و آگاہی ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے مالداری کی بقاء کی خاطر شعور ی پروگرام برائے لائیواسٹاک اینڈ ڈزیزز ان بلوچستان کے تحت یونین کونسل مل کے علاقہ گاؤں چانڈیو میں لگائے گئے تین روزہ ویٹرنری موبائل کیمپ میں جانوروں کی ویکسی نیشن اور ڈرنیچنگ کے دوران مالداروں سے بات چیت میں کیا ۔

قبل ازیں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر شاہ محمد خجک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد کھوسہ،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم کھوسہ ،ڈاکٹر مزار خان خجک ،اسٹاک اسسٹنٹ عبدالجبارچانڈیوودیگر نے جانوروں کی ڈرنیچنگ اور ویکسی نیشن کی ۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر شاہ محمد خجک نے کہا کہ سیکرٹری لائیواسٹاک رانا خالد،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام حسین جعفر کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبے کے مالداروں کی دہلیز پر ان کے جانوروں کی ویکسی نیشن اور درنیچنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔

اس ضمن میں سبی ڈویژن میں65زائدجانوروں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے گھوڑا ہسپتالوں اور فکسڈ سینٹروں کے علاوہ ویٹرنری موبائل کیمپ تین روز تک لگائے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ویٹرنری ڈاکٹروں پر مشتمل موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.