روس کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان

0

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سے ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

دونوں رہنماوٴں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.