فواد چوہدری مسلسل نظام کو ڈسٹرب کر رہے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے فواد چوہدری مسلسل نظام کو ڈسٹرب کر رہے ہیں

گزشتہ روز کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے

خورشید شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی بات پر کیا تبصرہ کروں

کوئی سینئر پارلیمنٹیرین ایسی بات کرتا تو کچھ کہتا، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف کے لوگ ایسا کام کریں گے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ یہ سسٹم چلے اور ہم کوئی ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے

مگر ایک شخص مسلسل ایسی بات کر رہا جس سے سیاسی نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی، وہ شخص نظام کو ڈسٹرب کر رہا ہے، ایک صوبہ لپیٹ میں آیا تو سارا نظام لپیٹ میں آتا ہے

امید ہے کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی، جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.