سپارکو سے کہوں گا ملک میں فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیجے، فواد چوہدری

0

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے

جب کہ سپارکو سے بات کروں گا ہمارے دو چار فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اورواپسی کا راستہ نہ چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم چین کا تاریخی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ جائیں گے،

ملک کو فخر ہونا چاہیے بھٹو شہید کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک بہترین لیڈر ملا ہے، پوری عالمی برادری آج وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کررہی ہے،

پاکستان کے چین ، ترکی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جب کہ مسلم امہ کے تنازعات کو ختم کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.