ریاست مدینہ کی یاد تازہ : کھاتے دار کو ایک پیسے کا پے آرڈر موصول

ویب رپورٹر

وزیرا عظم عمران خان کے دور حکومت میں واقعی ریاست مدینہ کی یاد تازہ ہوگئی ۔بینک کے نے ایک کھاتے دار کواس  کا ایک بقایا ایک پیسا بھی واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک رہائشی محمد افضل کو ایک بینک پے آرڈر موصول ہوا جس میں انہیں ایک پیسا واپس کرایا گیا ہے ۔

محمد افصل کے بقول انہوں نے کراچی میں بینک الفلاح میں اپنا کھاتہ بند کرایا تھا جس کی مد میں ان کے اکاونٹ میں موجود 199 روپے 88 پیسے کا پے آرڈر پہلے ہی مل چکا تھا ۔

ان کے مطابق اب 18 اکتوبر کو ایک بار پھر انہیں ایک پے آرڈر موصول ہوا جس نے انہیں حیرت زدہ کریاوہ اس لیے کہ اب کی بار جو پے آرڈر میں رقم درج تھی وہ صرف ایک پیسا تھی

واضح رہے کہ بینک کو اس ایک پیسے کے کال آرڈر پر 400 سو روپے خرچ کرنا پڑا ہے

اس واقعہ کو پاکستان کی بینکنگ تاریخ میں  اپنی توعیت کا منفرد واقع قرار دیا جاتارہاہے

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں