(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کو رہا کردیا گیا

مانیٹرینگ ڈیسک 

احتساب عدالت نے باقاعدہ لاہور ہائیکورٹ  سے  مریم نواز کی طرف سے زرضمانت 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کرانے کی تصدیق کی جس کے بعد ان کی رہائی کےلیے روبکار جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
یہ بھی پڑھیں

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امجد نذیر چوہدری نے نیب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے  کے عوض مریم نواز کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔

نیب عدالت میں مریم نواز کے ضمانتی مچلکے فیصل ایوب کی طرف سے جمع کرائے گئے جو رکن پنجاب اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے روبکار جاری کیے جانے کے بعد جیل حکام نے سروسز اسپتال جاکر مریم نواز سے ان کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کرائے جس کے بعد انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں عبوری ضمانت پر  رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا والدہ سے ملنے سروسز اسپتال پہنچیں جو والدہ کو اپنے ہمراہ لے کر جائیں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 24 اکتوبر کو والد نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں