مریم نواز ، نواز شریف کو لیکر گھر روانہ

 

مانیٹرنگ ڈیسک

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز رہائی کے بعد سروسز ہسٌپتال سے اپنے والد نواز شریف کو لیکر روانہ ہوگئے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کو  چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور  ہونے کے تیسرے روز رہا کیا گیا  ۔

احتساب عدالت نے باقاعدہ لاہور ہائیکورٹ  سے  مریم نواز کی طرف سے زرضمانت 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کرانے کی تصدیق کی جس کے بعد ان کی رہائی کےلیے روبکار جاری کیا

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امجد نذیر چوہدری نے نیب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے  کے عوض مریم نواز کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔

نیب عدالت میں مریم نواز کے ضمانتی مچلکے فیصل ایوب کی طرف سے جمع کرائے گئے

یاد رہے کہ مریم نواز نے 24 اکتوبر کو والد نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی

جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس 8 اکتوبر کو نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان جاری کیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے ان کے گھر میں آئی سی یو قائم کردیا گیا

صورتحال کے باعث ڈاکٹروں نے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے

ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو والد کی صحت کے حوالے سے سخت  حفاظتی تدابیر اختیا رکرنے کی دہایت کی ہے

آئی سی یومیں وینٹی لیٹر ،اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹی لیٹس کم ہونے کے بعد انفیکشن کا خطرہ ہے

ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے رہائش گاہ ہپر انتہائی نگہداشت کا یونٹ قائم کیا

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں