صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی چھا گئی شدید سردی اور گیس غائب ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
سرد ی سے بچنے کیلئے گیس نے تو ساتھ نہیں دیا تاہم شہریوں نے دن کمبلوں اور لحافوں میں بک کر گزاریں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت‘ژوب‘قلات‘سوراب‘سبی‘نوکنڈی‘چمن‘پشین اور دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں نے جو راج قائم کیا وہ تاحال برقرار ہے شدید سردی کے باعث سڑکوں کی اطراف اور پانی کے پائپ میں پانی جم گئے اور بعض علاقوں میں عوام پانی سے محروم جبکہ اکثر علاقوں میں پائپ بھی پھٹ گئے ۔
شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے واضح کہ تین روزقبل رات گئے یخ بستہ ہواؤں نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں پر قبضہ کیا جو تو حال نہ تو گیس نے ختم کیا اور نہ ہی موسم تبدیل ہوا یہی وجہ ہے کہ شدید سردی کی لہر برقرار ہونے کے باوجود گیس حکام نے تو دعوے کرلیے کہ اس سال سردی میں گیس پریشر کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا تاہم وہی دعوے صرف گیس کی ایک دن کے پروگرام تک محدود رہا۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قلات اور اطراف کے علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘نوکنڈی میں منفی 2 ، ژوب اور پنجگور میں منفی 1، خضدار میں 1 اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آج بھی موسم شدید سرد رہے گا اور سردی کی یہ لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔