برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر خودکش حملے کی کوشش ناکام

0

حملہ آورڈاننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، برطانوی پولیس کا دعویٰ

ویب ڈیسک

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم پر حملے کا منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,518

پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آورتھریسامے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا رحمان نامی شخص اپنے ساتھی عاقب عمران کے ہمراہ وزیر اعظم تھریسامے پر خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔

20 سالہ زکریا رحمان کو گزشتہ ہفتے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد نے 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی جبکہ ملزمان نے برطانوی وزیراعظم پر چاقو سے حملے کا منصوبہ بھی بنایاتھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.