کوئٹہ(نیوز ڈیسک )نوجوان طبقے کو سماجی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں شامل کرنے سے ان میں خدمات خلق کے رضاکارانہ جذبے کو ابھارا جاسکتاہے ۔قدرتی آفات سے نمٹنے معاشی ناسودگی کو کم کرنے اور سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے ہمیں مقامی سطح پر لوگوں میں خدمت کا جذبے پیداکرنے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی چاہیے
گورنر بلو چستان امان اللہ یٰسین زئی کا رضاکاروں کے عالمی دن کے مناسبت سے یواین ویمن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب
گورنر نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے عہدبراہ ہونے کیلئے نوجوانوں کو رضاکارانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا ہوگا تاکہ و ہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں
گورنر بلو چستان نے کہا کہ رضا کاروں کا کردار معاشرے میں یگانگت اور ربط پید ا کرتا ہے
گورنر نے رضاکاروں کے عالمی دن کے حوالے سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر یواین ویمن، گرلز گایئڈز اور ریڈیوپاکستان کوئٹہ کے نمائندوں کی کاوشوں کو سراہا
گو رنر بلو چستان نے اس موقع پر کمیونٹی ریڈیو کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کیمونٹی ریڈیو عوام کے مسائل ومشکلات کے حل اور انکی رہنمائی کیلئے اہم کردار کرے گا
انہوں نے سرکاری اور متعلقہ عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور انکی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں
قبل ازیں صوبائی سیکریڑی صدیق مندوخیل اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ سہیل خٹک ،بیگم عظمت بلوچ اور یواین ویمن کی صوبائی سربراہ عائشہ ودود ترین نے بھی تقریب سے خطاب کیا آخر میں گورنر نے متنظمین اور رضاکاروں میں اسناد اور یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔