رضاکار خلق خدا کی خدمت کے ذریعے رضا الٰہی حاصل کرتے ہیں

0

کوئٹہ ( آئی این پی ) رضاکار خلق خدا کی خدمت کے ذریعے رضا الٰہی حاصل کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو صدقہ جاریہ کا حصہ بنتے ہیں ، موجودہ حالات میں رضاکاروں کی ضرورت مسلمہ ہے اس لئے نوجوان رضاکار بننے کے لئے آگے بڑھے ،

بلوچستان جیسے صوبے میں رضاکاروں کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل ، یو این والنٹیرز پاکستان کے وسیم اشرف ،ڈاکٹر عبدالرحمن و دیگر نے نے عالمی یوم رضا کار کے موقع پر بوائے سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,726

مقررین نے کہاکہ بوائے سکائوٹس اور گرلز گائیڈ میں شامل طلباء و طالبات بھی رضاکار ہوتے ہیں جو مختلف حالات میں عوام کی خدمت کے لئے برسرپیکار رہتے ہیں ۔ اس وقت بلوچستان میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد رضا کارانہ طور پر خدمات انجام دے کر خلق خدا کی خدمت کے ذریعے رضا الٰہی حاصل کرتے ہیں ۔

رضا کار صدقہ جاریہ کا حصہ ہے اس وقت ان کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے ۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ رضاکاربن کر دنیا دنیاوی اور اخروی کامیابی حاصل کرے ۔ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں رضا کاروں کی خدمات اپنی مثال آپ ہے یہاں نوجوان مختلف شعبوں میں رضا کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نوجوانوں کو ان کی راہ اپنانی چاہیے ۔ قدرتی آفات اور مصیبتوں میں رضا کاروں کے بغیر انتظامیہ متاثرین کی مدد و بحالی میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ تقریب کے آخر میں مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔ 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.